خیبرپختونخواہ ہیلی کاپٹر کا استعمال، عمران خان کیخلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم کرتے ہیں: تحریک انصاف

muhammad ali محمد علی جمعہ فروری 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) تحریک انصاف نے عمران خان کیخلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عمران کی جانب سے خیبرپختوںخواہ کا سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے معاملے پر نیب کی جانب سے نوٹس لیا گیا ہے۔

نیب کے نوٹس پر تحریک انصاف کی جانب سے بھی ردعمل دیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے عمران خان کیخلاف نیب کے نوٹس کا خیر مقدم کیا ہے۔ تحریک انصاف نے اس حوالے سے نیب سے مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

Your Thoughts and Comments