سال سے ملک کو لوٹنے والے حکمران عوام کے دشمن ہیں، عوام کو صاف پانی، تعلیم، صحت، امن، روزگار اور دیگر سہولتیں نہ دے سکنے والے نااہل ہیں،ایاز لطیف

جمعہ 2 فروری 2018 22:24

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 فروری2018ء) قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ 70 سال سے ملک کو لوٹنے والے حکمران عوام کے دشمن ہیں، عوام کو صاف پانی، تعلیم، صحت، امن، روزگار اور دیگر سہولتیں نہ دے سکنے والے نااہل ہیں، انہیں حکمرانی کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

پرنس ٹائون حیدرآباد میں کارکنوں سے گفتگو میں ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ، ایم کیو ایم اور دیگر حکمران پارٹیوں نے سندھ کو کچھ نہیں دیا ہے عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے ایک دوسرے کے درمیان ٹکرائو کا ماحول پیدا کرکے پوائنٹ اسکورنگ کی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد میں ترقی کی دعویدار پیپلزپارٹی 10 سال سے سندھ میں عوام کا پیسہ لوٹ رہی ہے، روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کو فقیر بنادیا گیاہے، انہوں نے کہا کہ کرپشن اور بدترین کارکردگی کی وجہ سے تین صوبوں سے ختم پیپلزپارٹی سندھ میں بھی اپنے آخری دن گن رہی ہے آئندہ الیکشن کے لیئے وڈیرے اور ووٹ خریدنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ تھر میں بچے مر رہے ہیں، تھرکول پروجیکٹ میں مقامی لوگوں کو نوکریاں نہیں دی جا رہیں، میہڑ اور دیگر علاقوں میں قتل ہونے والوں کے ملزمان گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ہیں، زرعی اجناس کی قیمتیں نہ ملنے کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں مگر سندھ حکومت کو عوام کا احتجاج نظر نہیں آتا۔

متعلقہ عنوان :