پنجاب کے دس اور سندھ کے دو اضلاع میں کپاس کی پیداوار میں کمی

منگل 6 فروری 2018 17:17

ملتان۔6 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2018ء) پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی ای)کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس پیدا کرنیو الے 21 اضلاع میں سے 10اضلاع جن میں ملتان ،لودھراں، پاکپتن،اوکاڑہ ،فیصل آباد،جھنگ ،میانوالی،سرگودھا،رحیم یارخان اوربہاولنگر جبکہ سندھ کے 11میں سے 2 اضلاع میں میرپور خاص اور بدین کپاس کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی، اعدادوشمار کے مطابق پنجاب کے کپاس کی پیداوار کے ا ضلاع میں 1.90فیصد سے لیکر 29.15فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی ہے، پی سی جی اے کے مطابق پنجاب کے ضلع قصور میں پیداواری اہداف تاحال موصول نہیں ہورہے، سندھ کے ضلع میرپور خاص میں کپاس کی پیداوار میں 17.99فیصد جبکہ ضلع بدین کی پیداوار میں 35.86فیصد کمی ریکارڈ کی گئی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :