فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل

کانووکیشن (کل) منعقد ہوگا ،جامعہ کی 1409طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی

بدھ 7 فروری 2018 19:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 فروری2018ء) فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن کی فل ڈریس ریہرسل بدھ کو ہوئی،فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کا 17واں سالانہ کانووکیشن (کل) 08فروری کو جناح کنونشن سنٹر میں ہو گا جس میں جامعہ کی 1409طالبات کو ڈگریاں دی جائیں گی ۔

(جاری ہے)

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کی طالبات میں ڈگریوں کی تقسیم اور قابل قدر کارکردگی کی حامل طالبات کی صلاحیتوں کے اعتراف کے لیے سالانہ کانووکیشن کا انعقاد کیا جا رہاہے ۔

کانووکیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ہوں گے ۔اس موقع پر پی ایچ ڈی کی 2،ایم فل کی 124،ماسٹر ڈگری 456جبکہ بیچلر کی 827ڈگریاں تقسیم کی جائیں گی ۔سالانہ کانووکیشن کے موقع پر اعلیٰ کارکردگی پر 72گولڈ اور سلور میڈلز بھی دیئے جائیں گے۔