عام آدمی لیڈروں کی پیروی کرتا ہے ‘ طارق فضل چوہدری

لیڈروں کو گندی زبان زیب نہیں دیتی ہمیںسیاسی کلچر کو بہتر کرنا ہے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 فروری 2018 21:35

عام آدمی لیڈروں کی پیروی کرتا ہے ‘ طارق فضل چوہدری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ عام آدمی لیڈروں کی پیروی کرتا ہے ‘ لیڈروں کو گندی زبان زیب نہیں دیتی ہمیں سیاسی کلچر کو بہتر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیر مملکت کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر عائشہ گلالئی نے الزامات لگائے تھے۔ یہ الزامات مسلم لیگ (ن) نے نہیں لگائے عائشہ گلالئی کا مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں وزیر مملکت نے کہا کہ ہر عام آدمی لیڈروں کی پیروی کرتے ہیں۔ لیڈروں کو گندی زبان نہیں استعمال کرنی چاہیے ۔ لیڈروں کو گندی زبان زیب نہیں دیتی۔