پنجاب پولیس کا انٹیلی جنس سسٹم عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ ہے،
ورکنگ سٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کیلئے ترکی سمیت دوست ممالک کی پولیسنگ کی طرز پر آئی ٹی کے موثر استعمال سے نئے پراجیکٹ شروع کئے جارہے ہیں ، آئی جی پنجاب کی ترکی کے وفد سے گفتگو
جمعرات 8 فروری 2018 21:56
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں سائبر کرائم ڈیپارٹمنٹ ترکی کے تین رکنی وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔ ترکی وفد میں سائبر کرائم انویسٹی گیشن چیف ڈی آئی جی کریم التائپ، حاجی عثمان ، اور طالب کین شامل تھے ۔
ملاقات میں دونوں فورسز کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون کو بڑھانے اور انٹیلی جنس کے نظام کو مزید مربوط بنانے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئے ۔ملاقات میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ فیصل شاہکار نے آئی جی پنجاب کو بتایا کہ ترکش وفد نے اپنے دورہ پاکستان کے دوران سی ٹی ہیڈ کوارٹر ، سپیشل برانچ اور سیف سٹی پراجیکٹ آئی سی تھری کے افسران سے تفصیلی ملاقاتیں کرکے پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس سسٹم اور آئی ٹی پراجیکٹس کا بھرپور مطالعہ کیا ہے اور اب یہ ماہرین سسٹم میں مزید بہتری کے حوالے سے جلد اپنی تجاویزبھی پیش کریں گے ۔ آئی جی پنجاب نے ترکش ماہرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی فورسز میں شامل ہے اور افسران اور اہلکار اپنے نظام کو مزید مربوط بنانے کیلئے نئی جدتوں کو اپنانے میں پوری لگن کے ساتھ ہر ممکن اقدامات میں مصروف رہتے ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترکش ماہرین کا تجربہ پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس نظام کو مزید اپ گریڈ کرنے میں معاون ثابت ہوگا اور دونوںملکوں کی فورسز کے درمیان دوطرفہ تعاون کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا ۔ ملاقات کے اختتام پر ترکی وفد کے سربراہ ڈی آئی جی کریم التائپ نے آئی جی پنجاب کو یادگاری سوینئیر دیا جبکہ آئی جی پنجا ب نے بھی ترکش وفد کے ممبران کو پنجاب پولیس کی جانب سے سووینئیرز دئیے۔مزید اہم خبریں
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
-
5 سالوں میں ہر ضلع میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنا کرجاؤں گی
-
مزدور کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے، حکومت آئندہ بجٹ میں مزدوروں کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب
-
ای او بی آئی نے پنشنرز کیلئے 4ارب 73کروڑ روپے سے زائد کی پنشن جاری کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.