وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے بی آرٹی گرین لائن بس سے متعلق مسافروں کیلئے سینٹرل پوائنٹ نمائش پر انڈر پاس کے ڈیزائن کی منظوری دیدی
ڈیزائن کے تحت نمائش انڈر پاس پر مکمل میز نائن فلور ریٹیل ایریا کیلئے ہے جیسا کہ نمائش بی آر ٹی مسافروں کیلئے ایک سینٹرل مقام بننے جارہاہے ،صالح فاروقی
جمعرات 8 فروری 2018 22:13
(جاری ہے)
وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ پروجیکٹ کی لانچنگ کے بعد فروخت کے لیے تیار کیا گیا یہ علاقہ یا شاپنگ ایریا کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ترقی دی جاسکتی ہے ۔
منصوبے کی تکمیل کی مدت اور بسوں کو شروع کرنا بہت زیادہ اہم ہے کیونکہ اس کے لیے کراچی کے لوگ انتظار کررہے ہیں اور انہوں نے نمائش پر انڈر گرائونڈ اسٹیشن کی منظوری دے دی۔وزیر اعلی سندھ نے صالح فاروقی کو ہدایت کی کہ وہ 15 فروری تک ٹینڈر طلب کریں تاکہ بر وقت کام کو تفویض کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس منصوبے پر اپریل میں کام شروع ہو لہذا اسی حساب سے چیزیں ہونی چاہئیں۔انہوں نے پی ڈی گرین لائن کو ہدایت کی کہ وہ بی آر ٹی گرین لائن انفراسٹرکچر کی تکمیل کی تاریخ بتائیں تاکہ سندھ ماس ٹرانزٹ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (ایس ایم ٹی ای) اس کے مطابق نوٹس کی تیار ی کرسکے۔گرین لائن پروجیکٹ کے ڈائریکٹر زبیر چنا نے ایک اور مسئلہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ سرجانی ٹائون پر بس ڈیپو قائم کرنا تھا ۔وزیر اعلی سندھ نے سیکریٹری قانون افتخار شلوانی کو فوری طور پر زمین کے کاغذات میں ضروری ترمیم کرنے کی ہدایت کی تاکہ 3.5 ایکڑ زمین بس ڈیپو کے لیے تیا ر کی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ یہ 15 دن کے اندر لازمی ہوجانا چاہیے۔ وزیراعلی سندھ نے نمائش سے ٹاور بی آر ٹی سسٹم کے ڈیزائن کی بھی منظوری دی، اس کا روٹ بھی اپ گریڈ ہوگا اور یہ تمام لائنز کے لیے یکساں ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.