Live Updates

الیکشن کمیشن نے جلسہ میں شرکت پر عمران خان اور علی جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کردیا

جمعہ 9 فروری 2018 21:55

الیکشن کمیشن نے جلسہ میں شرکت پر عمران خان اور علی جہانگیر ترین کو نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 لودھراں میں ضمنی انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے امیدوار کے جلسہ میں عمران خان کی شرکت پر عمران خان اور تحریک انصاف کے امیدوار علی جہانگیر ترین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے دونوں رہنمائوں کو جاری کئے گئے الگ الگ نوٹسز میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کسی بھی حلقہ میں انتخاب کے شیڈول کے بعد اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلیوں یا حکومت و کابینہ کے اراکین کے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہے۔

انہوں نے دونوں رہنمائوں سے کہا ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں۔ واضح رہے کہ اس حلقہ میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ 12 فروری کو ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات