سیف سٹی پراجیکٹ جدیدٹیکنالوجی کا شاہکار منصوبہ ہے ، آئی جی پنجاب
جمعہ 9 فروری 2018 22:37
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ ایم ڈی آئی سی تھری اور لاہور پولیس کے افسران مل بیٹھ کر سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز Key Performance Indicators)) مرتب کریں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ آئی سی تھری کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میںسی سی پی او لاہور محمد امین وینس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز عامر ذوالفقار خان ، ایڈیشنل آئی جی ویلفئیر اینڈ فنانس محمد طاہر ، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب فاروق مظہر، ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ،ایس ایس پی ایڈمن لاہور رانا ایاز سلیم ،سی ٹی او لاہور رائے اعجازاحمد اورایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن سمیت لاہور پولیس کے تمام آپریشنل اینڈ انویسٹی گیشن ایس پیز بھی موجود تھے ۔اجلاس میں ایم ڈی پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ڈی آئی جی علی عامر ملک نے آئی جی کوسیف سٹی پراجیکٹ کی حالیہ کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جدید پولیسنگ کے تقاضوں کے مطابق شاہراہوں پر لگائے گئے کیمروں کے ذریعے امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے بالخصوص سٹریٹ کریمنلز کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیف سٹی سمیت جدید ٹیکنالوجی کے حامل دیگر تمام پراجیکٹس کا بنیادی مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کی فوری سرکوبی کو یقینی بنانا ہے لہذا پولیس افسران دور حاضر کے تقاضوں کے پیش نظر ان جدید پراجیکٹس سے استفادہ کرتے ہوئے پولیسنگ کے معیار کو بہتر سے بہتر بنائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرنٹ ڈیسک پراجیکٹ کی ورکنگ پر بطور خاص توجہ دی جائے اور فرنٹ ڈیسک پر کام کرنے والے عملے کی مانیٹرنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران انکی کارکردگی کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے انکے فرائض کی ادائیگی کے بارے ہفتہ وار بریفنگ بھی دیا کریں اور ان کی کارکردگی رپورٹ بھی چیک کریں ۔ اس موقع پر آئی جی کو لاہور کے علاوہ پنجاب کے دیگر پانچ شہروں میں جاری سیف سٹی پراجیکٹس کی تکمیل کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سمارٹ اینڈ کمیونٹی پولیسنگ کے اصولوں کے مد نظر شروع کئے گئے ان تمام منصوبوں کو جلد از جلد تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.