پنجاب بھر میں یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کر دی گئی

گلابی سنڈی کے حملہ کے امکانات کے پیش نظر کپاس کی اگیتی کاشت پر پابندی کا فیصلہ کیاگیا

ہفتہ 10 فروری 2018 15:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے صوبہ بھر میں یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر پابندی عائد کر دی ایڈیشنل سیکرٹری زراعت(ٹاسک فورس) پنجاب میڈم بینش فاطمہ ساہی نے بتایا کہ صوبہ بھر میں یکم اپریل سے قبل کپاس کی کاشت پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ہے،آئندہ سیزن میںکپاس کی بھر پورپیداوار اور اعلیٰ کوالٹی کی روئی کے حصول کیلئے کاٹن کیلنڈر پرعمل درآمد کو یقینی بنایا جائے،تمام سٹیک ہولڈرز گزشتہ برس کی طرح محکمہ زراعت کا بھر پور ساتھ دیں تاکہ آف سیزن مینجمنٹ مہم کے دوران گلابی سنڈی کے لاروے کا تدارک یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگیتی کاشتہ کپاس پر گلابی سنڈی کے حملہ کے امکانات بڑھ جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کی مشاورت سے حکومت پنجاب محکمہ زراعت نے کپاس کی اگیتی کاشت پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔جنرز اور پیسٹی سائیڈز انڈسٹری سے وابسطہ تمام لوگ کپاس کی آف سیزن مینجمنٹ کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے ساتھ ملکر کام کریں تاکہ اس مہم کی کامیابی سے مثبت نتائج برآمد ہوسکیں۔شعبہ (پیسٹ وارننگ اور توسیع )کا عملہ انڈسٹری کے ساتھ مل کر کپاس کی آف سیزن مہم بھر پور انداز میں چلائیں۔

متعلقہ عنوان :