سابق سینٹرپری گل آغا اور ملازم عاشق حسین کاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے آ فتابن کی عدالت میں سیمل راجہ پر حملہ

سیکورٹی انچارج سیشن کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج محمد اقبال کی ہدایت پر سیکورٹی فراہم کین احاطہ عدالت کے اندر و باہرغلیظ زبان کا استعمال کرتے ہوئے سنگین نتائج و قتل کی دھمکیاں بھی دی گئیں سیکورٹی انچارج سیشن کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پرسیکورٹی فراہم کر دی گئی: پری گل آغا، عاشق حسین د دیگر کے خلاف تھانہ اسلام پورہ میں حراساں کئے جانے و اقدام قتل کے مقدمہ کے اندراج کی درخواست دائرن

ہفتہ 10 فروری 2018 21:22

سابق سینٹرپری گل آغا اور ملازم عاشق حسین کاایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ..
لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 فروری2018ء) مسلم لیگ ق کے چیف آرگنائزر محمد بشارت راجہ کی اہلیہ و نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن کی چئیرپرسن سیمل راجہ پر بشارت راجہ کی مطلقہ پری گل آغا اور اسکے ملازم عاشق حسین و دیگر، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائیّ فتاب کی عدالت میں فاضل جج کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حملہ آور ہوگئے۔

پری گل آغا اس کا ملازم عاشق حسین و دیگر کی جانب سے احاطہ عدالت اور باہر بیہودہ زبان ، سنگین نتائج اور قتل کی دھمکیاں دی گئیں۔سابق سینٹر کی جانب سے دائر کردہ استغاثہ جس میں گذشتہ مسلسل تین تاریخوں میں غیر حاضر رہنے کے بعد پری گل آغا اپنے ملازمین عاشق حسین، پلوشہ اور وکلائ اسرار الہیٰ اور عذرا اسرار کے ہمراہ کمرہ عدالت میں موجود تھیں مگر ان کی جانب سے پیش ہونے والے گواہان مکمل نہ تھے۔

(جاری ہے)

پری گل آغا کی جانب سے ان کے گھریلو ملازم عاشق حسین اور مسلم لیگ ق کی سابق ایم پی اے پروین سکندر گل گواہی دے چکی ہیں مگر پروین سکندر گل کی غیر حاضری کی وجہ سے عدالتی کاروائی مکمل نہ ہو سکی اور کیس کی سماعت پیر مورخہ 12 فروری تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے آفتاب احمد خاں کے اٹھتے ہی سابق سینٹر پری گل آغا انکا ملازم عاشق حسین و دیگر نہ صرف سیمل راجہ پر حملہ آور ہو گئے بلکہ احاطہ عدالت میں سیمل راجہ، انکے نابالغ بچو ں اور خاندان کے دیگر افراد کے خلاف بیہودہ زبان غلیظ گالیاں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں۔

موقع پر موجود وکلائ اور سائلین نے حصار بنا کر سیمل راجہ کو پارکنگ تک پہنچایا مگرکالے رنگ کی گاڑی نمبرLED -16 7777 پر سوارپری گل آغا، عاشق حسین سیمل راجہ کا پیچھا کرتے ہوئے وہاں پہنچے مگر وقوعہ پر موجود پارکنگ اہلکار و راہگزروں کی مداخلت پر قتل و سنگین نتائج کی کھلم کھلا دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ سیمل راجہ نے 15 پر کال کر کے انکے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک واقع کی اطلاع دی۔

ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے وقوئے کا جائزہ لیا اور موقعے پر موجود لوگوں سے جانچ پڑتال کی۔ مذید براں سیمل راجہ کے وکلائ رانا عدنان، مدثر چوہدری اورعمیر جاوید کی جانب سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رائے آفتاب احمد خاں، سیکیورٹی انچارچ سیشن کورٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پری گل آغا، عاشق حسین و دیگر کی جانب سے حراساں کئے جانے اور قتل کی دھمکیاں دینے پر درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

بعد ازاں سیمل راجہ کی جانب سے تھانہ اسلام پورہ میں پری گل آغا، عاشق حسین د دیگر کے خلاف حراساں کرنے اور اقدام قتل کے مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ یہاں یہ امر بھی قابل غور ہے کہ کچھ عرصہ قبل مسلم لیگ ق کی سابق سینٹر پری گل آغا کی جانب سے مذکورہ عدالت میں دائر کیس کی سماعت کے دوران سیمل راجہ کے وکلائ کو فاضل جج کے سامنے وکالت نامہ واپس نہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج اور اغوائ کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔نن

متعلقہ عنوان :