فالتو سامان سے ملنے والا 19سال پرانا جہاز کا ٹکٹ آج بھی قابل استعمال ہے
امین اکبر ہفتہ 10 فروری 2018 23:50
جون واکر نے جنوری 1999 میں اپنے سالے کی شادی میں جانے کے لیے ائیرلائن کا ٹکٹ خریدا تھا لیکن وہ اس شادی پر نہیں جا پایا۔ اس طرح یہ ٹکٹ استعمال نہ ہو سکا۔جب اس نے کمپنی سے رابطہ کر کے رقم واپس لینا چاہی تو اسے جوابی خط میں بتایا گیا کہ ٹکٹ کی رقم واپس نہیں کی جاتی لیکن وہ مستقبل میں اس ٹکٹ کی قیمت پر سفر کرسکتا ہے۔ چونکہ اسے اس وقت کہیں سفر پر نہیں جانا تھا لہٰذا وہ ٹکٹ کو کسی محفوظ مقام پر رکھ کر بھول گیا۔
(جاری ہے)
حال ہی میں جان کو اپنے بستر کے نیچے سے صفائی کرتے ہوئے یہ ٹکٹ ملا ہے۔
اس نے شادی کے موقع پر خریدے جانے والے ٹکٹ کو دیکھا تو اپنی قسمت آزمائی کا سوچا، اس لیے کمپنی کی کسٹمر سروس ہاٹ لائن پر کال کی۔ اسے کئی ڈیپارٹمنٹس سے معلومات لینی پڑی لیکن کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس پرانے ٹکٹ کے ٹکڑے کا کیا کیا جائے۔ اس لیے اس نے ٹویٹر پر کمپنی کو پیغام بھیجنے کا فیصلہ کیا اور اس کے نتیجے میں چند دن کے اندر ہی اسے کمپنی کی طرف سے جواب موصول ہوگیا۔ اسے بتایا گیا کہ اصل کمپنی یونائیٹڈ 2002 میں بند ہوگئی تھی، تمام ادھار اور واؤچرز ختم کر دیے گئے جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ خط مزید کسی ادائیگی کی ضمانت نہیں ہے۔ لیکن چونکہ اس شخص کے ساتھ عجیب صورت حال پیش آئی تھی اس لیے کمپنی نے بہرحال اس کا مطالبہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے۔
جون نے بتایا کہ وہ تاحال یہ فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ اس نئے ٹکٹ کو کہاں جانے کے لیے استعمال کیا جائے جس کی مالیت اب تقریباً 570 ڈالر ہو چکی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.