نیب کا نوازشریف دور میں 50کرپٹ افراد کے ختم کئے گئے مقدمات کا از سر نو جائزہ لینے کا فیصلہ
آفتاب شیرپائو ،امیر حید رہوتی ،ارباب رحیم ،حسین بابک ،ایم این اے افتخار شاہ ،محمدعلی ملتانی ،چن ون کے مالک میاں لطیف ،ایف بی آر کے اسرار رئوف ،حنیف عباسی ،عاصم کرد وغیر نے سیاسی اثرورسوخ پر مقدمات ختم کروائے
اتوار 11 فروری 2018 21:00
(جاری ہے)
ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کے پی کے امیر حیدر ہوتی پر اربوں روپے کی کرپشن کا ریفنس تھا ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ڈپٹی اسلام آباد میں اربوں روپے کی جائیداد اور سونا خریدا ہے۔
نواز شریف دور حکومت میں مقدمات ختم کرانے والوں میں عادل جاوید چیئرمین الائیڈ کمرشل کوآپریٹو کارپوریشن ان پر سرکاری اختیار کا ناجائز فائدہ اٹھا کر اربوں کے اثاثے بنانے کا الزام تھا۔ آر پی ڈی سی ایل کے درجن افسران کو اربوں روپے کے کرپشن مقدمات میں بری قرار دے دیا اور انکوائری ختم کردی تھی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان کے وزیر سردار فتح علی عمران نے بھی کرپشن مقدمات ختم کرائے تھے۔ بلوچستان کے وزیرعلی مدد جٹک کے علاوہ شمالی علاقہ جات کے سابق آئی جی پولیس خورشید عالم بھی کرپشن مقدمات ختم کرانے میں کامیاب ہوئے۔ یونیورسٹی وائس چانسلر سردار بہادر خان کے علاوہ سابق چیئرمین نیب قمرالزمان نے ذاتی طور پر ریلوے میں 69 ریلوے انجن اور 1300 ویگنیں کرپشن سکینڈل بھی ختم کردیا تھا اس سکینڈل میں افسران نے قومی خزانہ کو 70 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ وزیر بلوچستان عبدالکریم نوشیروانی کے علاوہ ایف بی آر کے سابق ممبر اسرار رئوف طارق، شفیع کے علاوہ صنعت کار کو ہر اعجاز اور چن دن کا مالک میاں لطیف کے بھی اربوں روپے کا کرپشن مقدمہ ختم کرادیا۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آبادکے مالک ڈاکٹر ضیاء الرحمن کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب رحیم اور بلوچستان کے وزیر خزانہ عاصم کرد کے علاوہ پی ایس او کے افسران نے ارپوں کرپشن کے مقدمات ختم کرائے۔ کراچی پورٹ ٹرسٹ کا کرپشن سکینڈل بھی ختم کردیا۔ راولپنڈی میٹروبس سکینڈل میں حنیف عباسی بھی مقدمہ ختم کروانے میں کامیاب جبکہ نیلم جہلم کے ٹنل بورنگ مشین خریداری سکینڈل بھی ختم کردیا گیا ہے۔ منور تالپور کے علاوہ فردوس عاشق اعوان وسیم عمرانی اور سندھ کے وزیر شاہد جتوئی نے بھی مقدمہ ختم کراچکا ہے اس کے علاوہ سول ایسوسی ایشن کرپشن سکینڈل بھی ختم کردیا گیا ہے۔ رفیع پیر تھیٹر کے مالکان کے علاوہ پاکستان چلڈرن ٹی وی سکینڈل بھی ختم کردیا تھا۔ سابق چیئرمین نیب نے سیاسی اثرو رسوخ پر سندھ کے وزیر سید مردان علی شاہ، مسعود انور چغتائی سپرنٹنڈنٹ ایجنسیز کے علاوہ دادو کے شیرازی برادران نے بھی کرپشن مقدمات ختم کرا رکھے ہیں اس کے علاوہ بشیر دائود، سلیمان دائود اور مریم دائود کے مقدمات بھی ختم کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ نئے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اب ان ختم کئے گئے مقدمات کا از سرنو جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ سیاسی اور رشوت کی بنا پر ختم کرائے گئے مقدمات کو دوبارہ کھولا جاسکے سندھ کے وزیر محمد علی ملکانی بھی مقدمہ ختم کراچکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.