ْسکھر پولیس کی کارروائی ، شراب کی 50سے زائد بوتلیں برامد کر کے تین شراب فروشوں کو گرفتار کر لیا

اتوار 11 فروری 2018 23:00

سکھر۔11فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2018ء) سکھر پولیس نے اے ایس پی سٹی محمد معروف عثمان کی سربراہی میں کارروائیوں کے دوران اے سیکشن کی حدود درہم شالہ کے قریب 50 سے زائد شراب کی بوتلیں 4 موبائل ، نقدی برآمد کرکے 3 شراب فروشوں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ملزمان میں پرکاش کمار، سنتوش کمار اور پردیپ کمار شامل ہیں، ایس ایس پی سکھرنے تمام افسران کو ضروری ہدایات و احکامات جاری کرتے کہا ہے کہ سماج میں برائی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں ایسے عناصر سماج میں ناسور ہیں جو معصوم لوگوں برائی کی طرف دھکیلتے ہیں اور انہیں اس کا عادی بناتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :