والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلا کر ذمہ داری نبھائیں‘خواجہ عمران نذیر
بارہ فروری سے شروع ہونے والی مہم میں19.1ملین بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے ‘صوبائی وزیر
پیر 12 فروری 2018 18:05
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف ایگزیٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی سمیت محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ دنیا بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوچکا ہے تاہم پاکستان میں اس مرض کے خلاف ابھی جنگ جاری ہے۔
خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھا کہ پنجاب میں Routine Immunizationکی کوریج میں روز بروز بہتری اور انسداد پولیو کی کامیاب مہمات کے نتیجے میں گذشتہ دو سالوں کے دوران پولیو کا صرف ایک کیس رپورٹ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے اور پولیو ویکسین کے قطرے پلوانے کے لئے بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کے مراکز تک لے کر جانا والدین کی ذمہ داری سمجھا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں حکومت گھر گھر جاکر بچوں کو قطرے پلانے کے لئے پولیو ورکرز کی ٹیمیں تشکیل دیتی ہے۔ ان ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون بچوں اور ان کے والدین کے اپنے مفاد میں ناگزیر ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے مزید بتایا کہ موجودہ انسداد پولیو کی قومی مہم کے دوران19.1ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے سنتالیس ہزارٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ٹیم دو نفوس پر مشتمل ہے ۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گھر گھر پولیو کے قطرے پلانے کے علاوہ تمام ہسپتالوں ، ہیلتھ سینٹروں پر بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے علاوہ ازیں ریلوے سٹیشنوں، ائیر پورٹس اور ٹول پلازوں پر بھی مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو قومی مہم کے دوران پولیو کے قطرے پلا کر اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے بچوں کو ان کا حق دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
-
وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
-
پاکستان، آئی ایم ایف کے درمیان نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کا شیڈول طے پاگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.