این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، فتح کون حاصل کرے گا، دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

muhammad ali محمد علی پیر فروری 19:39

این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن، فتح کون حاصل کرے گا، دلچسپ صورتحال پیدا ..
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 فروری2018ء) این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این اے 154 لودھراں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلے جاری ہے۔ اس سلسلے میں اب تک کل 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 45 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آچکے ہیں۔

(جاری ہے)

سامنے آنے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں ن لیگ کے اقبال شاہ برتری حاصل کیے ہوئے ہیں۔ تاہم ن لیگ اور تحریک اںصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔ سامنے آنے والے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج میں صورتحال مسلسل بدل رہی ہے۔ جبکہ دوسری جانب دونوں جماعتوں نے کامیابی کا جشن منانا بھی شروع کردیا ہے۔ دونوں جماعتوں کا دعوی ہے کہ وہ فتح حاصل کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہیں۔ تاہم مکمل نتائج سامنے آنے تک صورتحال غیر یقینی رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :