ٹریکٹر،موٹرسائیکل کے تصادم میں میٹرک کا طالبعلم جاں بحق

منگل 13 فروری 2018 13:31

قصور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) قصور کے نواح میں میٹرک کاایک طالبعلم موٹرسائیکل کی ٹریکٹر کے ساتھ ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق قصورکے نواح ٹوڈے پورکے رہائشی ماسٹرشبیرخاں کابیٹااورصادق میموریل ہائی سکول کھڈیاں خاص میں میٹرک کاطالب علم شاہ زیب موٹرسائیکل پر فتح پورسٹاپ سے اپنی والدہ کو لینے آرہاتھاجب وہ نورپورنہر پل کے قریب پہنچ کرٹریکٹرکوکراس کرنے لگا تواس سے ٹکراگیا لہذا شدیدزخمی ہونے کیوجہ سے شاہ زیب موقع پر ہی دم توڑگیا‘نامعلوم ٹریکٹرڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔متوفی کی نعش جب اسکے گھرپہنچی تو گھرمیں کہرام مچ گیا‘پولیس تھانہ صدر مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :