سپریم کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس کی سماعت

عدالت نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کر لیا عمران خان کے گھر کی تعمیر غیر قانونی ہوئی تو گرانے کا حکم دیں گے۔ چیف جسٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل فروری 13:15

سپریم  کورٹ میں بنی گالہ غیر قانونی تعمیر کیس کی سماعت
اسلام آباد سپریم کورٹ آف پاکستان میں بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیا عمران خان نے بنی گالہ میں اپنی پراپرٹی کے گرد باؤنڈری کر لی؟ انہوں نے دریافت کیا کہ کیا عمران خان نے بنی گالہ میں گھر کی تعمیر سے قبل متعلقہ ادارے سے اجازت لی تھی؟ سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیر کیس میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے گھر کی تعمیر کا اجازت نامہ طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گھر کی تعمیر سے قبل جو اجازت لی اس کی دستاویزات پیش کی جائیں جس پر بابراعوان نے کہا کہ میں کل دستاویزات عدالت میں پیش کروں گا۔ وکیل سی ڈی اے نے بتایا کہ عمران خان کا گھر یو سی 4 میں ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عمران خان کا گھر غیر قانونی ہونے پر ہم اسے گرانے کا حکم دیں گے۔ گھر غیر قانونی ہوا تو ہو سکتا ہے کہ عمران خان خود اس کو گرادیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان درخواست گزار ہونے کے ساتھ ساتھ لیڈر بھی ہیں، ہو سکتا ہے۔ عمران خان کا دامن صاف ہو گا تو یہ سب کے لیے مثال ہو گی۔