ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام سے نہیں کی ،ْالیکشن کمیشن

منگل 13 فروری 2018 15:17

ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن خالد مقبول کے نام سے نہیں کی ،ْالیکشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) الیکشن کمیشن نے ان خبروں کی تردید کر دی ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن اب خالد مقبول کے نام سے کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی خالد مقبول کے نام سے رجسٹریشن کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت سے تبدیلی سے متعلق کوئی درخواست منظور نہیں کی، الیکشن کمیشن میں اس جماعت کی حیثیت پرانے والی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کی تبدیلی سے متعلق فیصلہ نئے پارٹی انتخابات کے بعد ہی ہو سکتا ہے، سندھ کے ریٹرننگ افسر نے ایم کیو ایم کے ا?ئین کے تحت سینیٹ کے ٹکٹ کا فیصلہ کیا۔