سعودی عرب ، 8لاکھ 90 ہزار ریال مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ چوری کرنے والے 3 پاکستانی شہری گرفتار

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل فروری 17:21

سعودی عرب ، 8لاکھ 90 ہزار ریال مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ چوری کرنے ..
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ پولیس  نے 8لاکھ 90ہزار ریال مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ چوری کرنے والے 3 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک دکاندار نے گشتی سیکیورٹی فورس سے شکایت کی تھی کہ اسکی دکان سے 890 ہزار ریال سے زیادہ مالیت کے موبائل ریچارج کارڈ چوری کرلئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

واردات دکان کی پیچھےکی  دیوار میں رات کے وقت سوراخ کرکے انجام دی گئی۔ دکان میں جتنے ریچارج کارڈ تھے سب چوری کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس نے شکایت ملنے پر شہر کے تمام علاقو ں میں اپنے کارندے تعینات کردیئے اور 2 ایشیائی شہریو ںکو حقیقی نرخوں سے کم میں ریچارج کارڈ فروخت کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ پوچھ گچھ سے پتہ چلا کہ واردات میں انہی کا ہاتھ تھا۔