رواں برس سرکاری کوٹہ کے تحت حج درخواستوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا،
یکساں نظام الصلوة کے نفاذ کے اقدامات جاری ہیں ، مساجدکی تعمیر اور آبادکاری کرنے والے اللہ کو پسند ہیں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی میڈیا سے گفتگو
منگل 13 فروری 2018 19:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ ہماری صاف شفاف پالیسی ہے،جلد سپریم کورٹ سے فیصلہ آجائے گا،حج کی پالیسی اچھی بنائی گئی ہے ،امام مساجد کے لیے صرف معمولی اعزازیہ مقرر کرنا کوئی کارنامہ نہیں بلکہ ہم امام مساجد کو درپیش تمام مسائل کے حل کیلئے کام کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ گذشتہ برسوں کی طرح رواں برس بھی عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری حج سکیم کے تحت حج کی زیادہ تعداد میں درخواستوں کا موصول ہونا اس بات کا بین ثبوت ہے کہ لوگ سرکاری حج انتظامات سے مطمئن ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہاکہ اسلام آباد میں یکساں نظام الصلواة لاگو کرنے کی پالیسی تشکیل دی گئی تھی تاھم ابھی اس کا مکمل نٖفاذ نہیںہو سکا البتہ اس حوالے سے مرکزی سطح پر قومی علما و مشائخ کمیٹی بنا دی گئی ہے تاکہ امام مساجد کی شکایات دور کی جا سکیں۔ انہوں نے کہاکہ تاجران اور سول سوسائٹی کی حمایت مل گئی تو ایک ہی اوقات میں اسلام آباد میں نماز کی ادائیگی شروع ہو جائے گی۔بعد ازاں وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مساجد اللہ کا گھر ہیں جن کی تعمیر اور آبادکاری کرنے والے اللہ کو بہت پسند ہیں ۔اس موقع پر جامعہ فرقانیہ راولپنڈی کے مولانا عبدالمجید ہزاروی ،مولانا قاری ولی الرحمن ساجد ،شفقت عمر بھٹی سمیت علما ء و مشائخ کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سردار محمد یوسف نے کہاکہ اللہ کے گھر کی تعمیر کے لیے اراضی وقف کرنے والے بھی قابل صد احترام ہیں کیونکہ جب جب اس مسجد میں اللہ اکبر کی صدا بلند ہوتی ہے اور نمازی حضرات ادائیگی نماز کرتے ہیں تو ہر اس شخص پر اللہ کی رحمتیں برستی ہیں جس نے مسجد کی تعمیر و آبادکاری میں کردار ادا کیا ہوتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.