بی آرٹی کے آٹھ بس سٹیشنزکی تعمیر جلد مکمل کرنے اورباقی سٹیشنزکے لوازمات کو19فروری تک حتمی شکل دینے کی ہدایت
منگل 13 فروری 2018 23:10
(جاری ہے)
انہوں نے چھڑکاؤ کا عمل باقاعدہ بنانے کی ہدایت بھی کی۔وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے چیف سیکرٹری محمد اعظم خان، سٹریٹیجک سپورٹ یونٹ کے سربراہ صاحبزادہ سعید، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے بس سٹیشنز، سائیکل ٹریک،پارکنگ پلازہ، پیر زکوڑی پل، جرسی بیرئیر، فیڈرروٹس بس سٹاپس، بسوں کی خریداری اور روٹ پر پہلے سے چلنے والی پرانی بسوں کی تبدیلی پر پیش رفت سے آگاہی حاصل کی اجلاس کو بتایا گیا کہ آٹھ بس سٹیشنز تعمیراتی کام کیلئے ٹھیکیداروں کے حوالے کردیئے گئے ہیں جبکہ دیگر سٹیشنز تیاری کے حتمی مراحل میں ہیں۔وزیر اعلیٰ نے 19فروری تک تمام سٹیشنز پر تعمیراتی کام یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے سائیکل ٹریک خصوصاً لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے پاس سائیکل ٹریک میں درپیش رکاوٹیں جلد دور کرنے اور کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ کی تعمیر میں کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہے، پیش رفت جاری ہے۔ پیر زکوڑی پل لیول ٹو میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی فنی مشاورت کی وجہ سے تاخیر ہوئی وزیر اعلیٰ نے پیر زکوڑی لیول ٹو کی تعمیر ایشیائی ترقیاتی بینک کی بجائے صوبائی فنڈز سے مکمل کرنے کی ہدایت کی اورواضح کیا کہ اس سلسلے میں مزید تاخیربرداشت نہیں کی جائے گی۔ اس موقع پر کوریڈور کے اطراف میں جدیدجرسی بیرئیر کی تنصیب جلد شروع کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے ان تمام معاملات کو 19فروری 2018تک ہر صورت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور تنبیہ کی کہ اسے حتمی ڈیڈ لائن تصور کیا جائے جس کے بعد تاخیر کی صورت میں کسی قسم کا عذر یا توجیہہ قابل قبول نہیں ہو گی ہم بی آر ٹی منصوبے کو تیز رفتاری سے مکمل کرنا چاہتے ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااجلاس میں اندرون شہر چلنے والی پرانی بسوں کی تبدیلی کے حوالے سے یونین کے ساتھ مشاورت کے ذریعے حقیقت پسندانہ فارمولہ وضع کرنے اور بعد ازاں سمری کی شکل میں حتمی منظوری دینے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ متاثرین کو منصفانہ طریقے سے ادائیگی کی جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.