موسم بہار کی شجر کاری مہم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بر یفنگ

تیس لا کھ درخت لگا نے کا ہد ف مقرر

بدھ 14 فروری 2018 14:26

موسم بہار کی شجر کاری مہم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بر ..
گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) سیکر ٹری جنگلا ت ، جنگلی حیات و ما حو لیا ت گلگت بلتستان آصف اللہ خان نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو بر یفنگ دی ۔ انہو ں نے بتا یا کہ اس سا ل ادارہ نئی جہتوں کو متعارف کرا ئینگے ۔ انہو ں نے کہا اس دفعہ محکمہ کی تر جیح زیا دہ درخت لگا نے سے زیا دہ جو بھی درخت لگے ان کی نگہداشت پر ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ اس دفعہ عوامی تعاون سے ایسی شجر کاری مہم چلا نا چا ہتا ہے جس کی حفاظت اور نگہداشت کی ذمہ داری عوامی ادارے لے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس دفعہ محکمہ کی کوشش ہے کہ مقامی نر سر یوں سے ایسے پودے لگا ئے جا سکے جو گلگت بلتستان کی اب ہوا سے مطا بقت رکھتے ہوں ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو اہدا ف کے بارے میں آگا ہ کر دیا ۔اجلاس میں بتا یا گیا کہ اس سا ل محکمہ نے تیس لا کھ درخت لگا نے کا ہد ف مقرر کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :