ساہیوال انسداد دہشت گر دی کورٹ حجرہ شاہ مقیم جنسی ویڈیو سکینڈل کیس کے گرفتار ملزم حافظ محمد یوسف پانچ روز کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے سپرد 19فروری کو دوبارہ عدالت میں پیش کر نے کا حکم

بدھ 14 فروری 2018 14:59

ساہیوال انسداد دہشت گر دی کورٹ حجرہ شاہ مقیم جنسی ویڈیو سکینڈل کیس ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 فروری2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال کے جو ڈی جج شیخ تنویرا حمد نے جنسی ویڈیو سکینڈل حجرہ شاہ مقیم کے گرفتار ملزم حافظ محمد یوسف کا پانچ یوم کا جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے سپرد کر دیا اور عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ ملزم کو دوبارہ 19فروری کو عدالت میں پیش کیا جائے پولیس حجرہ شاہ مقیم نے 90یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعاکی تھی ملزم کے خلاف پولیس حجرہ شاہ مقیم نے 13فروری کو اسلامک سکول اکیڈمی چک جھروک کلاں میں کمسن بچوں اور بچیوں سے آبرو ریزی کا ارتکاب کر کے جنسی سکینڈل کی ویڈیو فلمیں بنا کر فروخت کر نے کی اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا تھا جس نے بعد میں علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں اقبال جرم کر تے ہوئے اپنے بیان میں جنسی جرائم اور ویدیو فلمیں بنا کر فروخت کر نے کا اعتراف کیا تھا جس پر پولیس نے ایک بچے کے باپ شفیق احمد کی رپورٹ پر مقدمہ 292.C،377 اور 376ت پ 19Aالیکٹرونک کرائمز ایکٹ 2016اور 7انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج کیا تھا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :