عابد باکسر کی گرفتاری ڈرامہ نکلی

عابد باکسر کی گرفتاری پر متضاد خبریں آنے لگیں،دبئی کی جانب سے ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست میں عابد باکسر کا نام شامل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ فروری 20:28

عابد باکسر کی گرفتاری ڈرامہ نکلی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 14ٖفروری 2018ء ) ::عابد باکسر کی گرفتاری ڈرامہ نکلی۔بدنام زمانہ گینگسٹر عابد باکسر کی گرفتاری پر متضاد خبریں آنے لگیں۔دبئی کی جانب سے پاکستان کو موصول ہونے والی 150 ناپسندیدہ شخصیات کی فہرست میں عابد باکسر کا نام شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق بدنام زمانہ گینگسٹر عابد باکسر کی گرفتاری پر متضاد خبریں آنے لگیں۔

(جاری ہے)

قومی اخبار کی خبر کے مطابق عابد باکسر کی گرفتاری ڈرامہ نکلی۔دبئی انتظامیہ نے ملک بر کرنے کے لیے 150 ناپسندیدہ افراد کی فہرست پاکستان کے حوالے کی تھی جس میں عابد باکسر کا نام بھی شامل تھا تا ہم عابد باکسر کو گرفتار کرنے کے لیے جانے والی ٹیم کی راہ میں مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں تا کہ عدالت ازخود نوٹس لے کر عابد باکسر کو جانی تحفظ فراہم کرے اور عابد باکسر کے خلاف کسی بھی قسم کی تا دیبی کاروائی نہ ہو سکے۔ابھی تک عابد باکسر کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی حتمی بات نہیں کی جا سکتی۔

متعلقہ عنوان :