ویلنٹائن ڈے پر ایک کمپنی نے بے وفا محبوب سے بدلا لینے کے لیے انوکھی چیز متعارف کر ا دی
امین اکبر بدھ 14 فروری 2018 23:51
ویلنٹائن ڈے جسے محبت اور خوشی کا تہوار کہا جاتا ہے، ایسےتنہا لوگوں پر کافی گراں گزرتا ہے جنہیں ان کے سابقہ ساتھی کسی اور کے لیے چھوڑ کر چلے گئے ہوں۔ ایسے لوگوں کے دل میں ٹھنڈ ڈالنے کے لیے ایک کمپنی نے انوکھی چیز متعارف کرائی ہے، جس سے ویلنٹائن ڈے پر لوگ بے وفا محبوب کو حقیقت میں پاؤں میں روند سکیں گے۔
ایک کمپنی نے ” اینٹی ویلنٹائن ڈے ان سول“ متعارف کرائے ہیں۔
اس کے لیے صارفین کو کمپنی کے پاس ایک تصویر بھیجنی پڑے گی۔ کمپنی اس تصویر کو جوتوں کے ایک تلوے پر پرنٹ کر کے واپس بھیجے گی۔ صارفین ان تلوں کو اپنے جوتوں کے اندر رکھ کر اور جوتے پہن کر بے وفا محبوب کو پاؤں میں روند سکتے ہیں۔
(جاری ہے)
جوتوں کے تلوں میں کسی کی تصویر رکھنا اگرچہ پاگل پن لگتا ہے لیکن یہ پاگل پن نیا نہیں ہے۔ کمپنی نے یہ خیال قدم مصری تہذیب سے لیا ہے۔ قدیم مصر میں لوگ اپنے دشمن کی تصویر یا نشان کو جوتوں کے تلوں میں رکھتے تھے اور سمجھتے تھے اس سے دشمن مغلوب ہو جائے گا۔
کمپنی کا ارادہ تھا کہ پہلے اس طرح کے صرف 25 تلوے بنائے جائیں گے۔ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ جو بھی 8 فروری تک انہیں تصویریں بھجوا دے گا، انہیں تلوں پر پرنت کر دیا جائے گا لیکن لوگوں کی زیادہ دلچسپی کے باعث کمپنی نے یہ اس تاریخ کو 14 فروری تک بڑھا دیا۔ کمپنی نے ان تلوں کی قیمت 10 پاؤنڈ رکھی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.