پاکستان 2019 میں امریکا کے اثر سے نکل کر چین کے مدار میں داخل ہوجائے گا جوکہ جنوبی ایشیائی خطے میں واشنگٹن کے مفادات کے لیے خطرناک ہوگا۔امریکی حساس اداروں کی جائزہ رپورٹ
میاں محمد ندیم جمعرات 15 فروری 2018 11:29
(جاری ہے)
رپورٹ میں پاکستان کے بارے میں ایجنسیوں نے خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے نئے جوہری ہتھیاروں کی تنصیب، عسکریت پسندوں سے تعلقات کو برقرار رکھنا، انسداد دہشت گردی کے تعاون کو روکنا اور چین کے ساتھ قریبی تعلقات‘ امریکی مفادات کے لیے خطرے کا باعث بنیں گے۔
رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اسلام آباد کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ پاکستان میں موجود مبینہ محفوظ پناہ گاہوں کا فائدہ اٹھائیں گے اور امریکی مفادات کے برخلاف بھارت اور افغانستان پر حملے کی منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔رپورٹ میں اسلام آباد کے جوہری پروگرام کا ایک مختصر جائزہ پیش کرتے ہوئے امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کانگریس کو بتایا کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کی پیداوار جاری رکھے ہوئے ہے اور کم فاصلے تک کے ٹیکٹیکل ہتھیار، سمندری کروز میزائل، ایئر لانچ کروز میزائل، اور بڑے فاصلے تک جانے والے بیلسٹک میزائل سمیت نئے طریقوں کے ہتھیار تیار کر رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ نئی اقسام کے جوہری ہتھیار خطے میں نئے خطرات کو جنم دیں گے اور خطے میں سیکیورٹی کے عدم استحکام کا باعث بنیں گے۔ امریکی ایجنسیوں نے اپنی رپورٹ میں امید ظاہر کی ہے کہ لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی جاری رہنے کے باعث پاک بھارت کشیدگی برقرار رہے گی اور اگر بھارت میں کوئی بڑا دہشت گردی کا حملہ یا لائن آف کنٹرول پر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ دونوں ممالک میں خطرات میں اضافہ کرے گا۔ ایجنسیوں نے کانگریس کو آگاہ کیا کہ اگست مین تین ماہ کے لیے سرحدی مذاکرات کے باوجود 2019 میں بھارت اور چین کے درمیان کشیدگی جاری رہے گی اور اس میں غیر معمولی اضافہ خطرے کو مزید بڑھانے کا باعث ہوسکتا ہے۔ امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے افغانستان کے حالات کے بارے میں امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں سال مسلسل سیاسی عدم استحکام، طالبان گروپوں کی جانب سے حملے، افغان نیشنل سیکورٹی فورسز ( اے این ایس ایف) کی غیر مستحکم کارکردگی اور معاشی بحران کے باعث حالت ’معولی خراب ‘ ہوں گے۔ایجنسیوں نے خبر دار کیا کہ کابل میں قومی اتحادی حکومت کافی عرصے سے ملتوی ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لیے جدوجہد کرے گی اور جولائی 2018 میں اس کا امکان ممکن ہے جبکہ 2019 میں صدارتی انتخابات کی تیاری کی جارہی ہے۔رپورٹ میں ایجنسیوں نے اس بات کا جائزہ لیا کہ اے این ایس ایف اتحادی فورسز کی مدد سے بڑے آبادی والے حصوں پر اپنا کنٹرول کرنے میں کامیاب ہوگی لیکن طالبان کی شدت اور جغرافیائی دائرہ کار ان کے لیے مشکلات کا باعث بنے گا۔ امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے روس کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ روس وسطی ایشیا کے راہنماﺅں پر واشنگٹن کے ساتھ تعلقات کو کم کرنے اور روس کی اقتصادی اور سیکورٹی اقدامات کی حمایت پر زور دے گا جبکہ انٹیلی جنس اداروں کو یقین ہے کہ افغانستان میں عسکریت پسند گروپ داعش کے بارے میں خطرات کا اظہار خطے میں ماسکو کی سیکورٹی کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.