کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے ،ْوزیر اعظم

غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ کاروائیاں بھارت کا اصل چہرہ سامنے لارہی ہیں،شاہد خاقان عباسی کا بیان

جمعرات 15 فروری 2018 22:51

کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ جنیوا کنونشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2018ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن کے قریب بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن پر اسکول وین پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت اور وین ڈرائیور کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر اخلاقی اور غیر پیشہ ورانہ کاروائیاں بھارت کا اصل چہرہ سامنے لارہی ہیں، معصوم بچوں کو نشانہ بنانے جیسے اقدام جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر اعظم نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر و جمیل کی دعابھی کی۔