زیتون کے پودے موسم بہار(وسط فروری تامارچ) اورمون سون کے فوراً بعد لگائے جائیں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعہ 16 فروری 2018 16:10

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 فروری2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیتون کے پودے موسم بہار(وسط فروری تامارچ) اورمون سون کے فوراً بعد لگائے جائیں‘پودے قطاروں میںلگائے جائیں اور پودوں کی قطاروں کا رُخ شمالً جنوباً رکھاجائے‘ہردوقطاروں اورپودوںکا درمیانی فاصلہ18فٹ رکھیں‘کسی بھی کھیت میں داغ بیل کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ پودوں کے جوان ہونے کے بعد بھی انکے درمیان اوران کی بیرونی حدود کے ساتھ ہل وغیریہ باآسانی چلایاجاسکے ‘زیتون کا پودا ہر قسم کی زمین میں کاشت کیاجاسکتاہے جہاں اس کے لئے مناسب مقدارمیں پانی دستیاب ہو۔

(جاری ہے)

زمین کی تیزابی خاصیت 5.5سی8.5کے درمیان ہو‘چونکہ زیتون کی جڑیں زمین میں زیادہ گہرائی تک نہیں جاتیں اسلئے اسے پہاڑی علاقوں میں کامیابی سے کاشت کیاجاسکتاہے لیکن ان زمینوں کی نکاسی آب بہترہونی چاہئیے ایسی زمینیں جن میں پانی زیادہ دیرتک کھڑا رہتاہو وہ اس کی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :