ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستیں، تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اجلاس کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخواہ پھٹ پڑے، موجودہ پارٹی پالیسی کو تباہ کن قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 فروری 2018 19:24

ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستیں، تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اجلاس ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 فروری 2018ء) ضمنی انتخابات میں پے درپے شکستوں کے باعث تحریک انصاف کی اعلی قیادت کے اجلاس کے دوران وزیراعلی خیبرپختونخواہ پھٹ پڑے اور موجودہ پارٹی پالیسی کو تباہ کن قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عمران خان کی زیر قیادت تحریک اںصاف کی اعلی قیادت کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس کے دوران پارٹی کی تمام اعلی قیادت نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس دوران وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک نے پارٹی رہنماوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ پارٹی رہنماوں کی علاقائی سیاست کے کیا محرکات ہیں، تاہم عمران خان پوری قوم کو ایک طرف بھرپور محنت سے اکٹھا کرتے ہیں اور دوسری جانب پارٹی رہنما اپنے اختلافات سے تمام محنت پر پانی پھیر دیتے ہیں۔ پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی کی موجودہ پالیسی تباہ کن ہے۔ پارٹی کو اپنی پالیسی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ پارٹی کے رہنماوں کو حلقوں کے مسائل کے حل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :