موٹروے پولیس کی جانب سے نیشنل ھائی وے پر ٹریفک کی روانی و بحالی کے لئے متبادل روٹس دیا گیا

اتوار فروری 22:30

سکھر۔18فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2018ء) موٹروے پولیس کیجانب سے اتوار کے روز نوشہرو فیروز کے قریب سدوجا میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائینس کے جلسہ کے موقع پر نیشنل ھائی پر ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہونے کے پیش نظرنیشنل ھائی وے کراچی سے خیرپور ، سکھر ، پنجاب و دیگر علاقوں کیجانب جانے والی ٹریفک کی روانی و بحالی کے لئے متبادل روٹس دیا گیا، ترجمان موٹر وے پولیس سرفراز خان کیمطابق نواب شاہ ، شہید بینظیر آباد کی ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس کی جانب سے سکرنڈ اور قاضی احمد سے متبادل راستہ نواب شاہ ، شھید بینظیر آباد ، دوڑ ، کنب ، خیرپور، رانی پور سے انتظام کیا گیا،سکھر اور پنجاب سے حیدرآباد اور کراچی کے لئے جانے والی چھوٹے بڑی ٹریفک خیرپور ، رانی پور ، کنب سے نواب شاہ ، شہید بینظیر آباد ، سکرنڈ اور قاضی احمد سے عارضی طور پر متبادل راستہ دیا گیا تاکہ کسی مسافر یا کسی گاڑی یا کسی ایمرجنسی ایمبولنس وغیرہ کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

متعلقہ عنوان :