راولپنڈی،کینٹ میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے برساتی نالے کی تعمیر و توسیع کا کام آئندہ ماہ مکمل ہوگا، ملک منصور افسر

پیر 19 فروری 2018 17:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) کنٹونمنٹ راولپنڈی کے علاقے ڈھوک بنارس میں ایک کروڑ روپے کی لاگت سے برساتی نالے کی تعمیر و توسیع کا کام شروع کر دیا گیا ہے جسے آئندہ ماہ کے آخر میں مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

برساتی نالے کے پانی سے گردونواح کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا جبکہ گذشتہ سال شدید بارشوں کے باعث ایک خاتون کی ہلاکت کا واقع بھی پیش آیا۔

اس حوالے سے کینٹ بورڈ کے ممبر ملک منصور افسر نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فنڈز جاری ہونے کے بعد ڈھوک بنارس کے مکینوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے برساتی نالے کی توسیع اورحفاظتی دیوار کی تعمیر کے لئے ایک کروڑ روپے کی رقم خرچ کر کے مذکورہ منصوبہ مکمل کیا جائے گا۔منصوبے کا کام شروع کر دیا گیا ہے جسے آئندہ ماہ کے آخر میں مکمل کر لیا جائے گا۔