Live Updates

عمران خان نے نکاح کے بعد ایک روز کے لیے پنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر دیں

پیر 19 فروری 2018 20:12

عمران خان نے نکاح کے بعد ایک روز کے لیے پنی سیاسی سرگرمیاں منسوخ کر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نکاح کے بعد (پیر کے روز) اپنی سیاسی سرگرمیاں ایک روز کیلئے منسوخ اور تمام وقت بنی گالہ میں اپنی رہائشگاہ پر گزارنے کا فیصلہ کیا،عمران خان آج (منگل) سے دوبارہ اپنی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے،عمران خان آج پشاور کا ایک روزہ دورہ بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک چیئرمین تحریک انصاف کا خیرمقدم کریں گے۔دورہ پشاور کے دوران عمران خان ارباب نیاز سٹیڈیم جائیں گے،اس کے ساتھ عمران خان صوبائی وزراء،اراکین صوبائی اسمبلی اور پارٹی کے مقامی قائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :