نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ میں اسٹیج ڈرامہ ’’ بندھن ‘‘ 22 فروری سے پیش کیا جائے گا

پیر فروری 23:30

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 فروری2018ء) نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹ ’’ ناپا ‘‘ اسٹیج ڈرامہ ’’ بندھن ‘‘ پیش کر رہا ہے جو 22 فروری سے 4 مارچ تک روزانہ دکھایا جائے گا۔ اس ڈیڑھ گھنٹے اسٹیج ڈرامے کا وقت رات آٹھ بجے رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کے روز ناپا میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ناپا کے پلے ڈائریکٹر ارشد محمود نے کہا کہ اس اسٹیج ڈرامے میں میوزک اور تھیٹر ڈیپارمنٹ مل کر کام کریں گے میوزک لائیو ہوگا جبکہ میوزک میں مائک کا استعمال نہ ہونے کے برابر ہوگا ایسا کر کے ہم تھیٹر کی پرانی روایت کو دوبارہ اجاگر کر رہے ہیں۔

۔ انہوں نے بتایا کہ بندھن کی پوری کاسٹ نوجوانوں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بندھن عالمی شہرت یافتہ ہسپانوی شاعر، ڈرامہ نویس اور تھیٹر ڈائریکٹر Federico Garcia Lorca کے کھیل ’’ بلڈ ویڈنگ ‘‘ سے اخذ کیا گیا ہے۔