ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے تحت داخلے کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز 26 فروری کو ہوں گے

پیر 19 فروری 2018 23:40

حیدر آباد۔ 19فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) جامعہ سندھ جام شورو کے ڈین، فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایم فل ڈگری پروگرامز 2018ء کے تحت داخلے کے لیے ٹیسٹ میں کامیاب امیدواروں کے انٹرویوز پیر 26 فروری صبح 10 بجے کمپیریٹو رلیجن اینڈ اسلامک کلچر شعبے کے چیئرمین کے دفتر میں منعقد ہونگے۔