نفسیاتی طور پر صحت مند افراد معاشرہ کیلئے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر ڈونا بیرڈ
منگل 20 فروری 2018 00:10
(جاری ہے)
ڈاکٹر ڈونا بیئرڈ نے کہا کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے کام کرنے والے ریسرچرز کو چاہئے کہ وہ مرض کی تشخیص کے ابتدائل مراحل میں ہی متاثرہ شخص کو انتہائی سطح کی طبی و نفسیاتی معاونت فراہم کریں تاکہ اس مرض کی شدت سے آنے والی مشکلات سے بچا جا سکے۔
انہوں نے یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کو عالمی سطح پر ایک بھرپور کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس کی وساطت سے ہمیں دماغی امراض کے حل کیلئے کوششوں میں تیزی لانے کا موقع ملا ہے۔ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد ادریس نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر دنیا کے بیشتر ممالک دماغی صحت کے مسائل کی وجہ سے انتہائی پریشان کن صورتحال سے دوچار ہیں اور ایک ایسے موقع پر جب انسانی معاشرے پیچیدہ ذہنی بیماریوں میں گھرے ہوئے ہیں، اس بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد ذہنی بیماریوں سے پیدا شدہ مسائل کے حل کی جانب اہم قدم ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ ذہنی مسائل سے دو چار انسانی معاشرے کسی بھی ملک و قوم کی اجتماعی ترقی کیلئے بہت بڑی رکاوٹ ہوتے ہیں، وقت کا تقاضا ہے کہ اس مسئلہ کے حل کیلئے مربوط کوششوں کا جامع طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ انسانی نفسیات کو سمجھتے ہوئے دماغی مریضوں کو اس مرض سے نجات دلاتے ہوئے معاشرے کا مفید شہری بنایا جا سکے۔ وائس چانسلر نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ جہاں تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں میں جاری رکھے ہوئے ہے وہاں موجودہ بین الاقوامی کانفرنس پاکستان کے تعلیمی و تحقیقی اداروں اور دماغی امراض کے حل کیلئے کام کرنے والے دنیا کے دیگر تحقیقی اداروں کیلئے ایک پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے اور اس کانفرنس کے ذریعہ دماغی صحت کیلئے کی جانے والی کوششوں کو ہم آہنگ کرتے ہوئے تیزی لائی جا سکتی ہے۔ یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید منظور حسین شاہ نے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ نے دماغی امراض، اس کی صحت اور بچائو کے حوالہ سے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کر کے اس شعبہ میں عالمی سطح کی تحقیقی سرگرمیوں کی بنیاد رکھ دی ہے جو آنے والے وقت میں ذہنی صحت کے حوالہ سے سنگ میل ثابت ہو گی۔ اس سے قبل سائیکالوجی ڈیپارٹمنٹ کی چیئر پرسن ڈاکٹر فرحانہ کاظمی نے کانفرنس میں شرکت کیلئے آنے والے مختلف یونیورسٹیوں کے ریسرچرز اور سکالرز کا شکریہ ادا کیا اور کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے بارے میں شرکاء کو بریف کیا۔ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کیلئے مالی معاونت کرنے پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا شکریہ ادا کیا۔ دو روزہ کانفرنس میں امریکہ سمیت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں اور اعلیٰ تعلیمی و تحقیقی اداروں سے ریسرچرز اور سکالرز شرکت کرتے ہوئے دماغی صحت اور اس کے مضمرات کے بارے میں تحقیقی مقالے پیش کئے۔ کانفرنس میں 400 سے زائد مندوبین، سکالرز اور ریسرچرز اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں کیلگری یونیورسٹی کینیڈا کے پروفیسر ڈاکٹرکیتھ ڈوبسن نے وڈیو لنک کے ذریعہ اپنا مقالہ پیش کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.