جدید دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ،بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں آج بھی ریڈیو سنا جاتا ہے ،خواتین کے حقوق کے لیے ریڈیو بہتر طور پر کردار ادا کررہا ہے،ڈائریکٹر سہل خٹک
منگل 20 فروری 2018 16:20
(جاری ہے)
ریحانہ خلجی ،طلعت جہاں ،توصیف احمد سمیت میڈیا اورسول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی،سہل خٹک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں میں الیکٹرونک میڈیا کی آمد کے بعد ریڈیو کے سننے والوں میں کمی ہوئی ہے لیکن صوبے کے دور دراز علاقوں میں ریڈیو کو آج بھی بڑی تعداد میں سنا جاتا ہے ،مقررین نے کہا کہ اس پروگرام کو شہروں سے صوبے کے دیہی علاقوں تک توسیع دی جائے تاکہ خواتین ،بچوں اور افراد کے جو بنیادی مسائل ہیں ان کی نشاندہی ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ کمیونٹی فوکس ریڈیو کے ذریعے بہتر طور پر مسائل کی نشاندہی ممکن ہے ،مقررین نے کہا کہ کمیونٹی فوکس ریڈیو ایک ایسا ریڈیو ہے جو کسی علاقے برادری کے مخصوص گروپ اپنی مدد آپ کے تحت قائم کرتے ہیں ،کمیونٹی ریڈیو کا تمام عملہ رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات انجام دیتا ہے جن میں کمپیئر ،انائونسز ،نیوز ایڈیٹر،ڈرامہ رائٹر ،ڈرامہ آرٹسٹ اور دوسرا عملہ شامل ہوتا ہے ،کمیونٹی ریڈیو کے لیے کوئی بڑی جگہ کی ضرورت نہیں بلکہ دو یاتین کمروں پر یہ ریڈیو اسٹیشن قائم کیا جاسکتا ہے ۔اس طرح نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے مقررین نے کہا کہ اس طرح کے پروگراموں سے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ۔مقررین نے کہا کہ وہ خواتین جو معذور ہیں انہیں ریڈیو پر کام کرنے کے کے مواقع دئیے جائیں تاکہ وہ باعزت شہری کے طور پر زندگی گزار سکیں ۔مقررین نے کہا کہ کوئٹہ کے بہت سے ایسے علاقے ہیں جہاں آج بھی زندگی کے بنیادی مسائل درپیش ہیں ہماری کوششوں سے بہت سے مسائل پر کام شروع ہوچکا ہے جن میں خیزئی چوک کی ایک آبادی ہے جو اس جدید دور میں بجلی ،گیس اور پینے کی صاف پانی سے محروم ہے ریڈیو پر نشاندہی کے بعد حکومت نے اب وہاں سروے شروع کردیا ہے مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا بھی بہت سے مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال
-
جنسی استحصال کا الزام، سابق بھارتی وزیر اعظم کا پوتا فرار
-
نواز شریف ’موروثی یا اینٹی اسٹیبلشمنٹ‘ سیاست کے داعی؟
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.