اسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات

بدھ 21 فروری 2018 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2018ء) گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی اور مری سمیت خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کے بعد موسم خوسگوار ہو گیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ بارش کالام میں 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں چند مقامات پر بارش کے علاوہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :