تیسری عالمی جنگ کا سب سے بڑا سبب پانی ہو گا
پروفیسر ڈاکٹر ایس الطاف حسین کا پانی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب
بدھ 21 فروری 2018 15:30
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس قسم کے سیمینارز سے اساتذہ اور طلباء کو آگہی حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اساتذہ اور طلباء کے جائز مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے، جامعہ میں دارالترجمہ قائم ہونا چاہئے تاکہ دنیا بھر کی کتب کے اردو میں تراجم ہوسکیں۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو میں جلد ہی انگریزی زبان کی کلاسوں کا بھی آغاز ہوگا تاکہ طلباء عالمی سطح پر تعلیمی چیلنجز کا سامنا کرسکیں۔ سیمینار سے شعبہ سائنس کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشاق، چئرمین شعبہ حیوانیات پروفیسر ڈاکٹر زاہد اور ٖڈاکٹر صائمہ صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے کہا کہ جامعہ اردو کے اساتذہ اور طلباء نہایت باصلاحیت ہیں اس قسم کے سیمینارز سے ان کی صلاحیتوں کو جلاء ملتی ہے۔ شعبہ حیوانیات کے تمام مضامین اہم ہیں ہر استاد کو اپنے مضمون سے متعلق ہر سمسٹر میں ایک سمینار ضرور کرانا چاہیے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد نے کہا کہ حکومت کو پانی کے مسائل پر خصوصی توجہ دینی چاہیے اگر انہیں حل نہ کیا گیا تو مستقبل میں پانی کی کمی سے قحط سالی کا خدشہ پیدا ہوسکتا ہے،اس کے علاوہ لوگوں کو بھی پانی کا استعمال احتیاط سے کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین کی کوششوں سے فارمیسی کے شعبے کا الحاق دوبارہ فارمیسی کونسل سے ممکن ہوسکا جس کے بعد اس سال شعبہ ڈی فارمیسی میں بھی داخلے دیے گئے ہیں، امید ہے کہ نئے طلباء و طالبات محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں گے اور جامعہ کا نام روشن کرنے کا باعث بنیں گے۔ ڈاکٹر صائمہ صدیقی نے کہا کہ پانی کی کمی سے موسمیاتی تبدیلیاں بھی واقع ہوتی ہیں جس کی وجہ سے پیدا ہونے والی 12 بیماریاں ایسی ہیں جو مستقبل میں بہت خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں، اگر ہم پانی کے ذخائر کی حفاظت کریں گے تو موسمیاتی شدت کا بخوبی مقابلہ کرسکیں گے اور اس سے پید ا ہونے والے نقصانات سے بھی محفوظ رہ سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.