جے یو آئی (س) کے سربراہ سمیع الحق کی طبعیت ناساز ،ہسپتال منتقل کر دیا گیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان بدھ فروری 15:33

جے یو آئی (س) کے سربراہ سمیع الحق کی طبعیت ناساز ،ہسپتال منتقل کر دیا ..
روالپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 21فروری 2018ء)جے یو آئی (س) کے سربراہ سمیع الحق کو طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ سمیع الحق کی طبعیت ناساز ہو گئی۔

(جاری ہے)

سمیع الحق کو طبعیت خراب ہونے پر نوشہرہ کے ایک نجی ہسپتال منتقل کیا گیا ۔لیکن طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں راوپلپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔خاندانی زرائع کے مطابق سمیع الحق کی طبعیت بد ستور خراب ہے ۔اور وہ بے ہوشی کی حالت میں زیر علاج ہیں۔