Live Updates

عمران خان کی تیسری شادی ،ْ بنی گالا میں صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی

بدھ 21 فروری 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2018ء) بنی گالا میں صحافیوں کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی تیسری شادی کی مٹھائی کھلائی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینئر رہنمائوں کا اجلاس ہوا جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کے بعد عمران خان کی جانب سے پریس کانفرنس کی گئی جس کے اختتام پر صحافیوں نے عمران خان سے مٹھائی کا مطالبہ کیا جس پر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :