خیبر پختونخو احکومت کا نگران وزیر اعلیٰ اپریل کے آخر ی ہفتے تک فائنل کردیا جائے گا

بدھ 21 فروری 2018 20:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2018ء) خیبر پختونخو احکومت کی آئینی مدت پوری ہونے میں 90دن رہ گئے ہیں نگران وزیر اعلیٰ اپریل کے آخر ی ہفتے تک فائنل کردیا جائے گا موجودہ دور حکومت میں تین سے زائد گورنرز تبدیل ہو ئے ہیں خیبرپختونخوا اسمبلی نے 29مئی 2013کو حلف لیا تھا جس کے تحت موجودہ اسمبلی 28مئی کی رات بارہ بجے اپنی آئینی مدت پوری کر لیگی خیبر پختونخو احکومت نے اپنے دورہ حکومت میں مالی مشکلات کے ساتھ ساتھ ملازمین کے حوالے سے ، دہشت گردی کے حوالے سے بھی اہم مسائل سامنے آئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کامیاب ترین وزی اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کریڈیٹ لے چکے ہیں اپوزیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ ساڑھے چار سالوں سے پیش پیش کرنے اعلانات کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے ساڑھے چار سال سے زائد عرصے کے دوران کرپشن کی روک تھام کے لئے متعدد وزراء کو برطرف بھی کیا ۔ جبکہ صوبائی کابینہ میں بھی رد و بدل کیا صوبائی حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں فرنٹ لائن کاکردار ادا کرنے والی خیبر پختونخوا پولیس کی اپ گریڈیشن کردی ہے ساڑھے چار سالوں کے دورا ن تین چیف سیکرٹریز بھی تبدیل ہو ئے ۔ صوبائی حکومت نے پشاور میں سب سے بڑا منصوبہ چڑیا گھر قائم کر لیا ہے ہزاروں ملازمین کی اپ گریڈیشن کر دی تھی شہر میں بی آر ٹی کا اہم منصوبہ پر کام شروع کیا جدید ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لئے وفاقی حکومت سے اپنا کوٹے کے مطابق بجلی کی بحالی کے لئے کو شش کی سی پیک روٹ پر ہائی کورٹ میں بھی رٹ کیا

متعلقہ عنوان :