لوگ چاہتے ہیں میں سیاست میں آؤں ،ْریحام خان
پاکستان میں ایم این اے بننے کیلئے جتنی رقم کی ضرورت ہے وہ حلال کمائی سے آ نہیں سکتی ،ْسابق اہلیہ عمران خان کیامجھے نوازشریف نے کہا میں عمران خان سے شادی کروں ،ْکیا نواز شریف نے طلاق کرائی ہے ،ْیہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے ،ْمیری تضحیک ہے ،ْانٹرویو
جمعرات 22 فروری 2018 13:31
(جاری ہے)
کیا مجھے نواز شریف نے کہا کہ میں (عمران خان) سے شادی کروں ،ْکیا نواز شریف نے طلاق کرائی ہے ،ْیہ کہنا کہ مجھے کوئی استعمال کرسکتا ہے، میری تضحیک ہے۔
انھوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ مجھ پر استعمال ہونے کا الزام لگانے والے نے خود مجھے بٴْری طرح استعمال کیا۔ریحام خان نے اپنی کتاب کی اشاعت کا وقت منتخب کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ یہ کتاب کی اشاعت کا صحیح وقت ہے۔میرا خیال ہے کہ چونکہ یہ الیکشن کا سال ہے، کچھ لوگ ووٹ دینے جا رہے ہیں اور کچھ ووٹ لینے جا رہے ہیں، ان سب کو سوچنے کا موقع ملے گا کہ پاکستان کی ضروریات کیا ہیں۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے کیا چیزیں کرنے کی ضرورت ہے اور لوگ کیا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ اتنے عرصے میرے بارے میں جو کچھ کہا گیا، لکھا گیا، اس کے بارے میں زیادہ حساس نہیں رہی لیکن بہرحال میں بھی ایک انسان ہوںانھوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے نہیں ہیں کہ ماضی کی یادوں کو کریدنا کتنا تکلیف دہ ہوتا ہے۔میں بھی آگے دیکھنا چاہتی تھی اور میرے لیے پیچھے دیکھنا بڑا مشکل تھا تاہم یہ میری ذمہ داری ہے کہ میں نے جو چیزیں دیکھیں ہیں انھیں سچائی کے ساتھ بتاؤں۔انھوں نے کہا کہ لندن میں ایک صحافی نے جب حکمران جماعت کو کہا کہ انھوں نے ریحام خان کے بارے میں کیوں نہیں سوچا تو حکمران جماعت کے لوگوں نے اس صحافی کو بتایا کہ ہم نے سوچا تھالیکن نواز شریف نی(اس خیال) کو رد کر دیا۔ ریحام خان نے کہا کہ اس صحافی کو بتایا گیا کہ نواز شریف کہتے ہیں ہم ایسی سیاست نہیں کرتے اور ہمیں پتہ ہے کہ وہ کس خاندان سے ہے اور کس قسم کی خاتون ہے۔اپنی کتاب کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ ’میں لندن آئی ہی اس لیے ہوں کہ کتاب کی رونمائی کر سکوں۔اپنی کتاب کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ’کوئی میری کتاب (مسودہ) پڑھ رہا تھا کہ اس نے کہا کہ یہ بہت جذباتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ یہ بالی وڈ فلم کی کہانی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں اپنی زندگی کو ای سی جی (الیکٹرو کارڈیو گرام) کی طرح سمجھتی ہوئی جس میں اونچ نیچ ہوتی رہی ہے۔ صرف مردہ لوگوں کی ای سی جی میں کوئی اتار چڑھاؤ نہیں ہوتا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ان کے لیے حالات ایسے بنا دیئے گئے جس کی وجہ سے وہ اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئیں۔انھوں نے کہا کہ مجھے دھمکانے کی کوشش کرنے والوں نے شاید اپنا ہی نقصان کیا ہے اور میں نے غصے میں اپنی کتاب میں انھیں کچھ زیادہ ہی جگہ دے دی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.