ڈپٹی انسپکٹر جنرل نذیر احمد اور سینئر سپرنٹنڈ نٹ عرفان بشیر کی SSPآفس میں پریس کانفرنس، ہفتہ وار کارکردگی ،کرائم اسٹیٹس کا جائزہ

سینئر سپر نٹنڈنٹ جعفرآبادکی پولیس آفیسران کو منشیات ،غیر قانونی اسلحہ اور غیر قانونی گاڑیوں کیخلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت

جمعرات 22 فروری 2018 15:50

اوستہ محمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد ریجن نذیر احمد کرد اور سینئر سپرنٹنڈ نٹ آف پولیس جعفرآباد عرفان بشیر نے ایس ایس پی آفس میں ایک پریس کانفرنس کی۔ جس میںانہوں نے ضلع جعفرآباد کی ہفتہ وار کارکردگی مورخہ11-02-2018تا 20-02-2018تک تمام کرائم اسٹیٹس /کارکردگی کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق جرائم کی شرح اور جعفرآباد پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں29روپوشان اور13 اشتہاری ملزمان کو جوکہ قتل ،اقدام قتل ،ڈکیتی ، رہزنی اوردیگرواردات میں ملوث تھے کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی۔

جبکہ انکے قبضہ سی01کلاشنکوف،01پسٹل بمعہ02میگزین اور16زندہ راوند قبضہ پولیس میں لی گئیں۔اس کے علاوہ پولیس تھانہ ڈیرہ اللہ یار میں درج مقدمہ 31/18بجرم 496A PPCمیں مغوی مسماة (ر)کو SSPآفس جعفرآباد میں قائم ITبرانچ کے زریعے ملزمان کو ٹریس کرکے مغویہ کو بازیاب کرایا گیا۔

(جاری ہے)

نیزغیر رجسٹر کالے شیشے اور بغیر کاغذات والی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زیر دفعہ550کے تحت03 موٹر سائیکل،01کار(Coure) کو قبضہ پولیس میں لیکر قانونی کاروائی کی جارہی ہے تمام ملزمان سے اندریں مقدمات میں تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

مزید سینئر سپر نٹنڈنٹ آف پولیس جعفرآبادنے پولیس آفیسران کو منشیات ،غیر قانونی اسلحہ اور غیر قانونی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے اور اپنی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کرنے کو کہا ۔انہوں نے پولیس آفیسرا ن پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض ہوشیاری اور چوکنا ہوکر سرانجام دیں جہاں شر پسند عناصر ملکی سا لمیت کے لئے خطرے کا باعث بنے ہوئے ہیںاور ملک میں انکے خلاف جاری آپریشن کے تناظر میں انکی آرمڈ فورسز کے خلاف بڑھتی ہوئی کاروائیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ضروری ہے کہ ہم علاقے کے امن و امان کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کے اقدامات بھی اٹھائیں کیونکہ شر پسند عناصر سکیورٹی فورسز کی کاروائیوں سے گھبرا کر شہروں کا رخ کررہے ہیں۔

جہاں پر وہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائیاں کرکے عام لوگوں کے دل میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ہمیں ایسے ملک دشمن عناصر کی ایسی تخریبی کاروائیوں کو ناکام بناتے ہوئے عام لوگوں میں ان کا اثر زائل کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھی کارکردگی دکھانے پر آفیسران کی حوصلہ افزائی کے لئے ان کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات بھی دیے جائیںگے اور تاکید کی کہ ہمیں اپنے پیشہ وارانہ خدمات کو مذہبی فریضہ سمجھتے ہوئے سرانجام دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :