نواز شریف اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے

جمعرات فروری 19:22

نواز شریف اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچ گئے ۔ نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کیلئے خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے نیب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہائوس میں پارٹی رہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔بعد ازاں نواز شریف اسلام آباد سے واپس لاہور پہنچے اور سخت سکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ جاتی امراء کے لئے روانہ ہو گئے۔