نئے بجٹ کیلئے مربوط حکمت عملی مرتب کرنے پر تیزی سے کام شروع کیا جائے ،وزیراعلیٰ سندھ
نئی بجٹ حکمت عملی کے اولین ترجیحات میں خواتین، نوجوانوں اور کھیل پر خصوصی توجہ سمیت صوبے میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق اسکیمز جیسے اقدامات شامل کیے جائیں ،مراد علی شاہ
جمعرات 22 فروری 2018 20:01
(جاری ہے)
اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ حکمت عملی پر غور کیا گیا۔
بجٹ حکمت عملی کے ایجنڈے میں غیر ترقیاتی اخراجات پر کنٹرول، ترقیاتی کام پر توجہ، تھرو فارورڈ کام کرنا اور سماجی شعبے کی بجٹ میں بہتری لانا وغیرہ شامل تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ چاہتا ہوں نئے مالی سال بجٹ حکمت عملی میں خواتین، نوجوانوں اور کھیل پر بھی توجہ مرکوز رکھیں گے۔ انہوں نے اپنی خزانہ،منصوبہ بندی و ترقیات کی ٹیم کو گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں زیادہ سے زیادہ روزگار کے نئے مواقع پیدا کئے جائیں اور سماجی شعبے کی ترقی کو زیادہ ترجیح دی جائے۔ صوبائی محکمہ خزانہ کی جانب سے وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ سال 18-2017 کی وفاقی وصولیاں 627.307 بلین روپے متوقع ہیں جبکہ 7 ماہ میں 363.555 ملین روپے ہیں اور کام ہوجانے کا اندازہ ہے، صوبائی ٹیکس وصولیاں 185.621 بلین روپے متوقع ہیں جبکہ 7 ماہ میں 90.550 بلین روپے کی رکوری ہوئی ہے۔ وزیراعلی سندھ کو مزید بتایا گیا کہ رواں سال سندھ حکومت کے پی ایس ڈی پی نے 244 بلین روپے مختص کیے ہیں جس میں 204.114 بلین روپے کیپٹل اور 39.884 بلین روینیو کے لیے مختص ہیں جس کی مد 146.388 بلین روپے جاری ہوئے ہیں اوراخراجات کا تخمینہ 72.5 بلین روپے ہے جوکہ جاری رقم کا نصف حصہ ہے۔ وزیراعلی سندھ کو بتایا گیا کہ آئندہ بجٹ میں صوبے کا ترقیاتی بجٹ 244 بلین روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے جس جاری منصوبوں کیلئے 151.837 بلین اور نئے منصوبوں کیلئے 92.163 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ وفاقی حکومت نے او زیڈ ٹی کے لیو گرانٹ کا تخمینہ 14.717 بلین روپے بتایا تھاجس کی مد میں انھوں نے 7 ماہ دوران 8.715 بلین روپے دیے اوربراہ راست منتقلیوں کا تخمینہ 65.168 بلین روپے ہیجسکی مد میں 7 ماہ دوران 30.672 بلین روپے موصول ہوئے۔وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز اور شفافیت یقینی بنائی جائے عوام کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا جامع پلان ترتیب دیا جائیاورجاری ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.