شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس میں ناک کی پلاسٹک سرجری کے حوالے سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 22 فروری 2018 20:20

لاہور۔22 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2018ء)شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور میں 23 ویں سالانہ بین الاقوامی پاکستان ایسوسی ایشن آف پلاسٹک سرجری کانفرنس 2018 کے سلسلہ میں ناک کی پلاسٹک سرجری کی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیا بھر سے آئے ہوئے معروف پلاسٹک سرجنز اور ناک کان گلا کے ماہرین بشمول پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان پروفیسر آف پلاسٹک سرجری و چئیرمین اینڈ ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور ، ڈاکٹر فاروق شہزاد (امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر جی۔

ایس۔بلوگرمین (ارجنٹینا)، ڈاکٹر شنکر مین رائے (نیپال) سمیت متعدد پروفیسرز اور ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت۔ورکشاپ میں پلاسٹک سرجنز اور ناک کان گلا کے ماہر سرجنز کے اشتراک سے ناک کے مرض میں مبتلا مریضوں کی براہ راست پلاسٹک سرجریز کی گئیںجنہیں حاضرین کی بڑی تعداد نے آڈیٹوریم میں نصب سکرینز کے ذریعے سے دیکھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر فرید احمد خان چئیرمین اینڈ ڈین نے زور دیا کہ نا ک کے امراض میں مبتلامریضوں کو علاج و معالجہ کی جدید اور بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے اس طرح کی ورکشاپس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رہنا چاہئیے تاکہ اس شعبہ سے منسلک ہر سرجن کو جدید ترین مہارت سے روشناس ہونے کا موقع میسر آسکے اوروہ اپنے علاقہ جات میں مریضوں کو بہترین جراحی سے مستفید کر سکیں۔