لاہور ،ایف بی آرنے پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری کا سیلز کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا

جمعرات 22 فروری 2018 22:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2018ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے احتشام برادرز پلاسٹک فیکٹری پر چھاپہ مار کر فیکٹری کا سیلز کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ایف بی آر ٹیم کے مطابق فیکٹری مالکان نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہیں کروائی جس پر ایف بی آر ٹیم نے تمام سیلز ریکارڈ قبضہ میں لے لیا، ریجنل ٹیکس آفس ٹو کے بی ٹی بی زون کی ٹیم نے کارروائی کی۔

متعلقہ عنوان :