پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ آغاز، قومی ترانے کے ساتھ تقریب شروع ہوئی،
ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا، چاروں صوبوں کی زبانوں میں گیتوں کے ساتھ روایتی رقص، عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد رائے اور امریکی گلوکار جیسن نے پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے سماں باندھ دیا، آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ
جمعرات 22 فروری 2018 23:01
(جاری ہے)
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سٹیج پر آ کر باضابطہ طور پر تیسرے ایڈیشن کا باقاعدہ اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہ گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے اس تقریب کو یادگار بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بھی یہ ایونٹ بہت خاص ہے، گزشتہ سال صرف فائنل پاکستان میں ہوا تھا، اس بار پلے آف میچز اور فائنل بھی پاکستان میں ہو گا۔ امید ہے کہ انٹرنیشنل سٹارز بھی پاکستان آ کر کھیلیں گے جس سے دنیا کو پیغام جائے گا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بڑے اسٹارز مختلف ٹیموں کا حصہ بنے ہیں اور شائقین کو خوب چوکے اور چھکے دیکھنے کو ملیں گے۔ ٹیموں کے مارچ پاسٹ کے بعد پاکستانی گلوکاروں عابدہ پروین، علی ظفر، شہزاد روئے اور امریکہ کے جیسن کی پرفارمنس پر شائقین جھومتے نظر آئے، آخر میں آتش بازی ہوئی تو میدان رنگ و روشنی میں نہا گیا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری میں 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندر، کراچی کنگز، ملتان سلطان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں، ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے اور ہر ٹیم دو مرتبہ آپس میں مدمقابل ہوں گی جبکہ ٹاپ فور ٹیمیں پلے آف تک رسائی حاصل کریں گی اور دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
-
بابر اعظم کو کب تک قومی ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے؟ چیئرمین پی سی بی بول پڑے
-
بابر اعظم مشترکہ طور پر کامیاب ترین ٹی ٹونٹی کپتان بن گئے
-
احسان اللہ کے علاج میں غفلت، چیئرمین پی سی بی کا ذمہ دار افراد کیخلاف ایکشن کا اعلان
-
بابر اعظم نے ٹی 20 میں زیادہ میچز میں کپتانی کرنے کا آسٹریلیا کے سابق کپتان ایرون فنچ کا ریکارڈ برابر کر دیا
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.