انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحت پنجاب کی خصوصی ہیلپ لائن کا قیام

جمعہ 23 فروری 2018 15:06

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں محکمہ صحتپنجاب نے خصوصی ہیلپ لائن قائم کر دی ہے اور کہاہے کہ انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی اطلاع ، معلومات ، رہنمائی کیلئے انسداد ڈینگی ہیلتھ ہیلپ لائن نمبر 0800-99000سے رابطہ کیاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایاکہ انسداد ڈینگی کے ضمن میں خصوصی شعور و آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے جس کا مقصد عوا م الناس کو ڈینگی کے پھیلائو کی وجوہات ، اس سے بچائو اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کے بارے میں اقدامات سے آگاہ کرناہے۔

انہوںنے کہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ ساتھ تمام نجی ، سرکاری ، نیم سرکاری اداروں ، دفاتر ، سکولوں ، کاروباری مراکز اور پبلک مقامات کے متعلقہ انتظامی افراد کا بھی فرض ہے کہ وہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے صفائی ستھرائی اور ماحول کو خشک کرنے کی مہم چلائیں تاکہ موسم بہار کی آمد کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنا ممکن ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :